• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کی مدد سے کئی بیماریوں کی تشخیص ہوسکتی ہے، رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں آنکھیں دل کا آئینہ ہوتی ہیں لیکن اب ماہرین طب نے بتایا ہے کہ آنکھیں دیکھ کر یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی انسان کی حیاتیاتی عمر کتنی ہے اور انسان کس بیماری میں مبتلا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خشک آنکھیں ریومیٹائیڈ آرتھرائٹس کی علامت ہو سکتی ہیں۔ اگر جس میں کولیسٹرول بڑھا ہوا ہو تو آنکھ کی پتلی کے گرد خاکی یا نیلے رنگ کا دائرہ نظر آتا ہے۔ آنکھ کی پتلی کے گرد اگر سنہرے رنگ کا دائرہ ہو تو یہ ولسن ڈزیز کی علامت ہے۔ یہ ایک جینیاتی مرض ہے جس میں دماغ، جگر اور دیگر اعضا میں تانبے کے ذرات جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے جس میں زہر پھیل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، آنکھ کے پردے میں موجود خون کی باریک نالیوں کو ہونے والا نقصان ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر حتیٰ کہ کینسر کے ابتدائی مرحلے کی علامت ہے۔

اہم خبریں سے مزید