• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان

الباٹراس سمندری پرندہ ہے جو ڈیوومیڈیڈی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی خصوصیات تنگ اور لمبے پنکھوں کی وجہ سے ہے ، اس کا سر بڑا اور مضبوط ہے۔ جسم کا وزن تقریبا 12 کلو گرام ہے۔ الباٹراس پورے Southern Ocean میں پایاجاتا ہے۔ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سمندر میں یا اس کے اوپر گزارتا ہے اور تب ہی کنارے پر آتا ہے جب اسےکھانا کھاناہوتا ہے۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ الباٹراس دو سال کے بعد صرف ایک ہی انڈا دیتا ہے جو کہ نایاب ہوتا ہے۔ یہ اپنی پوری زندگی میں صرف 20 سے 25 انڈے دیتا ہے جن سے 11 ہفتوں کے بعد بچہ نکلتا ہے۔ اس کے پروں کا سائز باقی تمام پرندوں سے زیادہ ہوتا ہے۔

یہ اپنے پروں کو دس فٹ تک پھیلا سکتا ہے۔ الباٹراس اپنا زیادہ وقت ہوا میں ہی گزارتا ہے، اس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ ایک مہینے تک بنا تھکے دس ہزار کلومیٹر ہوا میں پرواز کرسکتا ہے۔ اور اپنی پوری زندگی میں 85 لاکھ کلومیٹر ہوا میں پرواز کرسکتا ہے۔ 

اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پرواز کے دوران ہوا میں سوسکتا ہے، مگر ابھی اس کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔