• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی، 3 بچے جھلس کرجاں بحق

لاہور(جنگ نیوز) لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3بچے جھلس کر دم توڑ گئے، میاں بیوی اور دیگر 3 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ چونگی امرسدھو کے علاقے گلستان کالونی میں واقع گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6سالہ لاریب،4سالہ زہرا،2سالہ علی عباس شامل ہیں۔ زخمی میاں بیوی مراتب علی اورفرزانہ مراتب سمیت 3بچے علی رضا ،علی حسن اورعلی حمزہ جنرل ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چونگی امر سدھو میں آتشزدگی کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید