• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9لاکھ85ہزارڈیجیٹل گرداوری کی انٹریز، پڑتال بھی مکمل

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے ) راولپنڈی ضلع کے1257خسروں میں سے 1226 میں ڈیجیٹل گرداوری جاری ہے اوراب تک 9 لاکھ 85ہزار3سو71ڈیجیٹل گرداوری کی انٹریز ہوچکی ہیں۔جن کی پڑتال کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے تحت کمشنر،ڈی سی،اے ڈی سی آر،تحصیلدار اور دیگر عملہ نے پڑتال کرنی تھی۔35اربن خسروں کی ڈیجیٹل گرداوری نہیں ہوئی جس کے بارے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے بورڈ آف ریونیو کو آگاہ کردیا ہے ۔ بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈیجیٹل گرداوری دیہی علاقوں میں کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے365خسروں میں سے334میں کام جار ی ہے اور اب تک دو لاکھ49 ہزار7سو 94 انٹریٹز ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید