• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امکانی برف باری کے تناظر میں چیف سیکرٹری کا رات گئے مری کا دورہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے رات گئے مری کا ہنگامی دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے آج سے شروع ہونیوالی ملکہ کوہسار پر برف باری اور سیاحوں کے محفوظ سفر اور رہائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت تمام متعلقہ عہدیدار انکے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے 7اور 8جنوری کی رات رونما ہونیوالے سانحہ مری کے تناظر میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے سول انتظامیہ‘ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی جانب سے حفظ ماتقدم کے طور پر آئندہ 72گھنٹوں میں برف باری کے باوجود سیاحوں کے محفوظ سفر اور مناسب ریٹ پر ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کے انتظامات کو سراہا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مری میں قائم کنٹرول روم کا بھی اچانک دورہ کیا۔ کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔ تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے آفس میں کنٹرول روم نے کام شروع کر دیا ہے۔ راولپنڈی سٹی‘ راولپنڈی ضلع اور راولپنڈی ڈویژن کے پولیس حکام کے کئے گئے انتظامات کو چیف سیکرٹری پنجاب نے سراہا۔
اسلام آباد سے مزید