• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کے لئے آئی ٹی کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں

گزشتہ دنوں صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں ’’ہواوے‘‘کے زیر اہتمام منعقدہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’’ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عمر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلئے آئی ٹی صنعت کی ترقی اور نوجوانوں کو تربیت یافتہ بنانے کی ضرورت ہے۔

اس شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبرسکیورٹی ماہرین تیار کرنے کی ضرورت ہے، انٹر اور ایمیزون کے ذریعے گھر سے ہی کاروبار کیا جا سکتا ہے۔صدرِ مملکت نے شراکت داروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ معذوروں کی زندگیوں میں آسانی کےلئے اجتماعی کوششیں کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 450 یونیورسٹیوں کے 15ہزار طلبہ نے ’’ہوواے ،آئی سی ٹی مقابلے میں شرکت کر کے اپنی صلاحیت منوائی ہے۔یہ قابل فخر بات ہے۔ میری خواہش ہے کہ نوجوانوں کےلئے مواقع پیدا کئے جائیں۔

متوجہ ہوں!

قارئین کرام آپ نے صفحۂ ’’نوجوان‘‘ پڑھا، آپ کو کیسا لگا؟ ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔ اگر آپ بھی نوجوانوں سے متعلق موضاعات پر لکھنا چاہتے ہیں، تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریریں ہمیں ضرور بھیجیں۔ ہم نوک پلک درست کر کے شائع کریں گے۔ اس ہفتے نوجوانوں کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کا احوال اور خبر نامہ کے حوالے سے ایک نیا سلسلہ شروع کررہے ہیں، آپ بھی اس کا حصّہ بن سکتے ہیں اپنے ادارے میں ہونے والی تقریبات کا مختصر احوال بمعہ تصاویر کے ہمیں ارسال کریں اور پھر صفحہ نوجوان پر ملاحظہ کریں۔

ہمارا پتا ہے: انچارج صفحہ ’’نوجوان‘‘ روزنامہ جنگ، میگزین سیکشن،اخبار منزل، آئی آئی چندریگر روڈ کراچی

اخبار منزل،آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی۔