• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں بچے کی ہلاکت پر اہلخانہ کے ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نےاو پی ڈیز سمیت وارڈز ور دیگر شعبوں کا بائیکاٹکردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ نے اسپتال میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے اور اسپتال میں مزید ڈاکٹرز بھرتی کرکے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا، تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال میں رات گئے بچے کی ہلاکت پر اسکے اہلخانہ کی جانب سے دو ینگ ڈاکٹرز پر کئے جانے والے تشدد کے خلاف احتجاجا او پی ڈیز سمیت وارڈز کا بائیکاٹ کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید