• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ بیوی کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سعید آباد میں سابق شوہر نے چھریوں کے وار کر کے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ نمبر 8 سیکٹر سی احمد رضا مسجد کے قریب گھر میں سابق شوہر نے گھس کر جھگڑے کے دوران اپنی سابقہ بیوی کو قتل کردیا ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کیا ، ایس ایچ او سعید آباد شاکر حسین نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ انیلہ زوجہ خانزادہ کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے قتل میں ملوث شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ملزم نے ابتدائی بیان دیا کہ 15 سالہ قبل میری اس سے شادی ہوئی تھی جس سے 3بچے ہیں،گرفتار ملزم خانزادہ نے بتایا کہ میری بیوی کے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے جس کو میں نے کئی بار منع کیا اور 52لاکھ روپے کا مکان تک بھی خرید کردیا لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی جس کی وجہ سے میں نے 8 ماہ قبل اسے طلاق دی تو یہ مجھے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کی دھمکیاں دینے لگی اور اسی وجہ سے اس نے مقتولہ کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ طلاق کے بعد اپنے والدین کے گھر پر رہتی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف مقتولہ کے لواحقین کے جانب سے رابطہ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائیگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید