• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کو موبائل فون کے پیسے مانگنے پر قتل کرنے والے دو ملزمان کو پھانسی اور عمر قید کی سزائیں

سکھر ( بیورورپورٹ )سکھر کی ماڈل کورٹ نے نوجوان کو موبائل فون کے پیسے مانگنے پر قتل کرنے والے دو ملزمان کو سزائیں سنا دیں ،ایک کو پھانسی اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سکھر کی ماڈل کورٹ نے نو دسمبر 2019کو نوجوان عامر کلوڑ کے قتل کیس پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم آصف جتوئی کو پھانسی اور دوسرے ملزم سجاد سولنگی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے، دونوں ملزمان کو سزائیں سنانے کے بعد سینڑل جیل بھیج دیا گیا ہے ملزمان نے 9 دسمبر 2019کو نوجوان عامر کلوڑ کو اس سے خریدے گئے موبائل فون کے پیسے مانگنے پر قتل کردیا تھا، جس پر مقتول کے والد میر محمد نے دونوں ملزمان کے خلاف نیو پنڈ تھانے پر مقدمہ درج کرایا تھا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی اور ماڈل کورٹ نے اپنی گذشتہ سماعت پر اس مقدمے پراپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید