• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پراپرٹی دستاویز کا الزام، سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) سابق سینیٹر میاں محمد عتیق کولاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق اور ان کے ساتھیوں کیخلاف جون 2021میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں ان پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے، تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا، میرٹ پرتفتیش ہوگی،میاں عتیق اور دیگر الزام علیہان مقدمہ میں اشتہاری ہیں،لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کر کے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا،ترجمان کاکہناہے کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید