• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 12 اموات، 6540 نئے کیسز، نصف سندھ سے رپورٹ، 1055 مریضوں کی حالت تشویشناک

کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، جنگ نیوز) کورونا سے مزید 12اموات، 6540 نئے کیسز، نصف سندھ سے رپورٹ، 1055 مریضوں کی حالت تشویشناک، سربراہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ لوگوں کو مسجد جانے سے روکنے کا ارادہ نہیں جبکہ وزیر اطلاعات سعید غنی نےکہاہےکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ 

ملک میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد انتقال کر گئے اور 6540 نئے مریض بھی سامنے آئے، ملک بھر میں کورونا کے 58902 ٹیسٹ کیے گئے ،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.10رہی،ادھر سندھ میں8مریض انتقال کرگئے اور 3359 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔

کورونا مثبت کیسز کی شرح20.6 رہی،اس وقت39596مریض زیر علاج ہیں جن میں سے367 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 21 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ،صوبے کے 3359 نئے کیسز میں سے2652 کا تعلق کراچی سے ہے ۔

ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگرچہ میں ا ین سی او سی کے اجلاس میں شریک نہیں تھا لیکن ویکسین نہ لگوانے والوں کو مساجد میں جانے سے روکنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہاں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہےکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے، لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے بھی اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، این سی او سی کے احکامات پر تمام صوبوں کو عمل پیرا ہونا پڑتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید