• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، تارکین وطن کی مدد اور منی لانڈرنگ کا الزام، 11پاکستانی گرفتار

پیرس ( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانس کے درالحکومت پیرس اور اس کے گرد و نواح سے 11 پاکستانی نژاد کو گرفتار کیا گیا پے۔

فرانسیسی اخبار کے مطابق ان پر فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی مدد، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کا بھی شبہ ہے۔ 

ملزما ن کی عمریں 30سے 40برس کے درمیان ہیں جن پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ۔اس نیٹ ورک کے ارکان پر الزام ہے کہ انہوں نے تعمیراتی جگہوں پر غیر قانونی مزدوروں کی خدمات حاصل کیں۔ 

ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ بھی کی ۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی اور ایک سال سے زاید عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ 

ان تمام افراد کے خلاف جعلی دستاویزات بنانا ، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانا، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جسے الزامات عائد کرنے کے بعد ان تمام افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے جعلی دستاویزات کےذ ریعے 180 بینک اکاونٹ کھولے۔

اہم خبریں سے مزید