خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) خیرپورناتھن شاہ کے ٹاؤن کیٹی ہیڈکواٹر سیتاروڈ کے وارڈ نمبر سات کے مقام پر گھرکے اندر بلیک میلنگ سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرنے والی نوابشاہ میڈیکل کالج کے فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر عصمت جمیل طور کے واقعے کے اہم ملزم شمن سولنگی کو کے پی کے کے صوابی علاقہ سے گرفتارکرلیاگیا ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی دادو اعجازاحمد شیخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مخفی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تاہم وہاں پر قانونی ضروریات مکمل کرنے کے بعد ملزم کو دادو کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عصمت طور واقعے کا سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے نوٹس لینے پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے ایس ایس پی دادو کے ساتھ سیتاروڈ پہنچ کر ورثاء کے ساتھ تعزیت کرنے کے بعد مکمل تفصیلات معلوم کرکے ملزم کو جلد گرفتار کرکے انصاف کی یقین دھانی کرائی تھی۔