• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیادت پر الزامات، پاکستان تحریک انصاف نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی


اسلام آباد (خبرایجنسی)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کردی۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ختم کی گئی ہے،تحریک انصاف کی قائم کمیٹی نظم و احتساب نے احمد جواد کی پارٹی رکنیت ختم کی ہے۔پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیا، انہیں 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے ، احمد جواد نے صفائی پیش کرنے کے بجائے الزامات کی نئی فہرست بھجوائی، شواہد اور احمد جواد کے تحریری جواب کی روشنی میں پارٹی رکنیت ختم کرنیکافیصلہ کیا گیا،قائمہ کمیٹی نظم و احتساب کی 2 رکنی ذیلی کمیٹی نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید