کراچی (نیوز ڈیسک) اگرچہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شرح اموات میں کمی آئی ہے لیکن امریکا میں پاپولیشن ریفرنس بیورو (پی آر بی) کی ایک رپورٹ کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں نوجوانوں کی شرح اموات دیگر ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پرتشدد واقعات میں نوجوانوں کی ہلاکت کی شرح زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صورتحال اس قدر پریشان کُن ہے کہ جاپان، فن لینڈ یا پھر سلوانیہ کے مقابلے میں امریکا میں پیدا ہونے والے نومولود بچے کی ہلاکت کے امکانات زیادہ ہیں۔