ملتان(جنگ نیوز، خبرایجنسی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ کسانوں کا حق ہے کہ وہ مارچ کریں، بلاول بھٹو زرداری 27فروری کو کراچی تا پنجاب کسان مارچ کریں گے، ہم شاہ محمود 27فروری کو پنجاب تا کراچی مارچ کریں گے، راستے میں کہیں بلاول سے ملاقات ہو گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کی مدد کے باوجود ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ چاہتے ہوئے بھی جانا پڑا جس کا بوجھ عوام پر پڑا؎