• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سے پہلے ہزارہ صوبہ بنے گا، چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک ،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سے پہلے ہزارہ صوبہ بنے گا۔صوبوں کی بات ہزارہ کے عوام نے خون دے کر شروع کی ہے۔سات جانیں قربان کی ہیں۔اپوزیشن لیڈر فلور آف دی ہاوس پر حکومت کو نئے صوبوں کی حمایت کا یقین دلا چکے۔اگر ہزارہ کےعوام کا حق دبایا گیا تو ہم پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے مستقل دھرنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے داود چورنگی لانڈھی میں ایک بہٹ بڑے صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئر رہنماء صوبہ ہزارہ تحریک سینیٹر طلحہ محمود،سینیٹر پیر صابر شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان، ایم پی اے راجہ اظہر، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، جماعت اسلامی کے رہنماء عبدالرزاق عباسی، سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ،سابق صوبائی وزیر زر گل خان،کوہستان کے سید گل بادشاہ، سابق ایم پی اے سید مظہر علی قاسم، میاں ضیاء الرحمن، سردار ظہور احمد، سید رفیع اللہ شیرازی،سابق تحصیل ناظم ابراہیم شاہ،سردار لیاقت کسانہ ،سردار مشتاق،چوہدری نذیر، قاری محبوب الرحمن،اقبال جہانگیری، قاضی محمد صادق ،مفتی جمیل الرحمن فاروقی، سابق ناظمین عمر نواز خان،سردار شاہ خان،حاجی خورشید ہزاروی،سردار محمد نزیر،ماسٹر منیر احمد نے بھی خطاب کیا۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اسلام آباد کے ایوانوں کو جگانے کے لیے میں نے کے پی کے اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کی قرارداد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور ہوئی۔اس سے قبل 2014 ء میں بھی صوبہ ہزارہ کی قرارداد منظور ہو چکی ہے۔کوئی بڑا انقلاب آنے سے پہلے عوام کی آواز سنی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید