کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عطمیٰ کراچی نےشہر میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ، مقامی صنعتوں کی معاونت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت باغ ابن قاسم میں ایک جدید ایکسپو پویلین سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میئر کراچی نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں سول سوسائٹی کے نمایاں ارکان کے ساتھ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ایکسپو پویلین سینٹر کراچی کی صنعتی اور تجارتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔