کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ماڈل کالونی میں گھر سے 45 سالہ محسن ولد ظہور الہی ٰ کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق متوفی اسٹیٹ ایجنٹ اور اس پر کافی قرض چڑھ چکا تھا ۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے قرض سے تنگ آ کر رسی کی مدد سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، متوفی دو بچوں کا باپ تھا جبکہ اس کی اہلیہ اسکول ٹیچر ہے ۔