• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعتہ المبارک پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایات

کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر جمعتہ المبارک پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں،انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کے موقع پر تمام مساجد، امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر مربوط اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، نماز جمعہ کے بعد ممکنہ ریلیوں، جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے تھانہ کی سطح پر جامع اور مؤثر انتظامات کیے جائیں، آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی اقدامات کی خود نگرانی کریں،حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات اور موبائل گشت و اسنیپ چیکنگ میں مزید اضافہ ،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے اور کنٹرول رومز کو ہائی الرٹ رکھا جائے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی سندھ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید