کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے سے گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنان پر پولیس تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے دیئے، جماعت اسلامی کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ گرفتار کارکنوں کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں پولیس تشدد ثابت ہوچکا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات اور مقدمہ درج کرے، عدالتی حکم پر ایف آئی اے آرام باغ پولیس کے متعلقہ افسران واہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کرے گی۔