• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ لطیف، زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے دب کر خاتون جاں بحق، شوہر نے تشدد کرکے قتل کیا، بھائی کا دعویٰ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف کے علاقے میں مبینہ طور پر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 35سالہ سیما بی بی زوجہ محمد اسحاق جاں بحق ہو گئی ،متوفیہ کے بھائی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بہن کو اس کے شوہرنے تشدد کرکے قتل کیا ہے ،متوفیہ جمعہ حمایتی گوٹھ کی رہائشی اور چار بچوں کی ماں تھی، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کے شوہرنے دو شادیاں کی ہوئی ہیں، پہلی بیوی سے اس کے 6 بچے اوردوسری جاں بحق بیوی سے 4 بچے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید