کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای ، ایران میں معصوم بچیوں اور عوام سمیت دیگر ایرانی قیادت، فوجی جوانوں پر عالمی دہشتگرد امریکی و اسرائیل کے وحشانہ حملوں اور کراچی امریکی قونصلیت اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید عمائدین اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف کل 6مارچ جمعہ کو یومِ سوگ کے موقع پر سندھ اور کراچی بھر کی جامع مساجد کے باہر نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور امریکا اورغاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف قراردادیں منظور کی جائیں گی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین سندھ کے مطابق بعد نماز مغربین ضلعی دفاتر پر تعزیتی مجالسِ عزا اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے جن میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور کارکنان شرکت کریں گے، ان اجتماعات میں شہداء کے درجات کی بلندی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔