• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کی محمد رضوان کو ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ایوارڈ جیتنے پرمحمد رضوان کو مبارک باد دیتے ہوئے سپر مین قرار دیا ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کی محمد رضوان کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔ محمد رضوان ساری ٹیم اور شائقین کرکٹ کے لئے ایک رول ماڈل رہے ہیں۔ اسی طرح مضبوط رہیں اور آگے بڑھتے رہیں۔ آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے اعزاز کیلئے رضوان سے زیادہ کوئی اور مستحق نہیں تھا۔ رضوان کا ’’ورک ایتھک‘‘ انہیں خاص کھلاڑی بناتا ہے۔ رضوان بھائی یونہی چمکتے رہیں اور پاکستان کو کامیاب بناتے رہیں۔

اسپورٹس سے مزید