• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بارشوں سے نقصانات ‘ بھٹہ خشت مالکان کا مالی معاونت کا مطالبہ

پشاور( وقائع نگار) بھٹہ خشت ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے متاثرہ بھٹہ خشت مالکان کے ساتھ مالی معاونت کی جائے ایک بیان میںایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حامد اللّٰہ فواد، جنرل سیکرٹری اشرف باچا، سرپرست اعلیٰ آئین خان، ضلعی صدر ولی محمد، سینئر نائب صدر یوسف خان جلوزئی اور سیکرٹری اطلاعات میر رحمن نے کہا کہ بارشوں کے باعث بھٹیاں اور اینٹ متاثر ہو چکی ہیں اور مالکان کو کافی نقصان پہنچا ہے جس سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں قائم اینٹ بھٹیوں سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں اور مالکان نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کے پیش خیبر پختونخوا حکومت اور خصوصی طور پر پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بھٹیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کرے تاکہ مالکان کی مشکلات کم ہو سکے ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے پشاور پریس کلب کی کابینہ اور گورننگ باڈی کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے
پشاور سے مزید