• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا نے منجمد اثاثوں سے اقوام متحدہ کیلئے ایرانی واجبات ادا کر دئیے

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے تہران حکومت کے 18ملین ڈالر کے منجمد اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات کی ادائیگی کر دی ہے۔ سیول حکومت کے مطابق یوں ایران کو ووٹنگ کے حقوق دوبارہ دستیاب ہو گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے مطابق جمعے کو امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے ’ہنگامی درخواست‘ پر جنوبی کوریا نے ایرانی واجبات ادا کیے۔ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے دو بینکوں میں سات ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے منجمد ہیں۔ 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کے اخراج اور ایران پر دوبارہ پابندیوں کے نفاذ سے قبل ایران مشرق وسطیٰ میں جنوبی کوریا کا تیسرا بڑا تجارتی پارٹنر تھا۔

اہم خبریں سے مزید