اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سینیٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی طرف سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کے مطالبہ پرشیخ رشید اور جے یوآئی رہنماء غفور حیدری میں تلخی ہوئی، گزشتہ روزایوان بالا میں دہشتگردی سے متعلق تحریک پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ23 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی کے سربراہان آرہے ہیں،فضل الرحمٰن سے کہتا ہوں کہ وہ اپنا مارچ27 مارچ کے بعد کرلیں، میں تمام مکتبہ فکر کے عالم دین کو مقدم سمجھتا ہوں اس دوران غفور حیدری بغیر مائیک پربولتے رہے اور چیئرمین انہیں روکتے رہے۔