لاہور(وقائع نگار خصوصی)پیپلز پارٹی رہنما اور قانونی امور کے ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو 1973کے آئین کے تحت آئین میں ترمیم کا حق ہے،صدارتی نظام نہیں آ سکتاصدارتی نظام کا مطلب ایک عمارت کو گرا کر دوسری عمارت کھڑی کرنے کے مترادف ہو گا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ججز کے فیصلوں سے متعلق سابق چیف جسٹس وقت کا تعین کر چکے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ کے علاوہ بقیہ تمام عدالتوں کے فیصلوں کے وقت کا تعین کیا جا چکا ہے۔تنسیخ کا نہیں عمران خان کی کل کی تقریرحسب معمول اپوزیشن کیلئے تھی انہوں نے کہا کہ1973کا آئین پارلیمانی ہے۔