پشاور(نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا بار کونسل نے چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے ناخوشگوار واقعے کے خلاف آج صوبہ بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے، گزشتہ روز خیبر پختونخوا بار کونسل کے وائس چیئر مین نعیم الدین خان اور ایگزیکٹو چیئر مین کے پی بار ظفر اقبال نے بار کونسل کے ممبران سے مشاورت کے بعد اعلان کیا ، بار کونسل نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے سکیورٹی اہلکاروں کے غفلت اور کوتاہی قرار دیا۔ بار کونسل کے مطابق پچھلے چند مہینو ں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے جس سے وکلاء برادری سمیت عدالتی اہلکاروں اور عوام الناس میں خوف و ہراس پھیل پایا جاتا ہے بار کونسل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کو فوری طور پر نوٹس لیں اور پورے صوبے کے احاطہ عدالتوں کو محفوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں اور غفلت کے مرتکب سکیورٹی اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے تاکہ مستقبل میں ایسا وقعہ دوبارہ رونما نہ ہوسکے ۔