انجینئرنگ اور ٹیکنالوجسٹ عالمی سطح پر الگ الگ تسلیم شدہ ہیں۔ بی ٹیک ڈگری ہولڈرز بی ایس سی انجینئرنگ کے برابر نہیں ہو سکتے۔ ایچ ای سی کے نوٹیفکیشن سے انجینئرنگ کی حق تلفی ہو رہی ہے لہٰذا اس نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے فیصلے تک اسے معطل کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی کمیٹی نے 8 دسمبر 2021 کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کی ڈگریوں کو مساوی قرار دیا گیا تھا۔