• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی، شاہد خاقان، جاویداخلاص

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔ دہشتگردی، مہنگانی نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا۔ مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) ہی ملک کو موجودہ بحران سے نکالے گی۔ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے قوم کو دھوکہ دیا۔ کرپشن میں اضافہ عالمی سطح پر ملک کی بد نامی کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ جاویداخلاص نے کہو ٹہ میں مسلم لیگی رہنما سابق صدر بار کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ رومان سعید کی رہائشگاہ پر اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے ملک سے مخلص نہیں۔
اسلام آباد سے مزید