• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کی ایک شاہراہ اداکار رشید ناز کے نام سے منسو ب کی جائے

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا کی فنکار برادری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار رشید نازکے نام پر پشاور کی ایک شاہراہ کا نام منسوب کیا جائے۔ یہ قرارداد پشاور پریس کلب کی کلچر کمیٹی کے زیر اہتمام رشید ناز کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں منظور کی گئی جس میں نامور ادیب و دانشورلائق زادہ لائق‘ معروف فنکاروں نجیب اللہ انجم‘ عشرت عباس ‘ احمد سجاد بفہ ‘ طارق جمال‘ ڈاکٹر نیاز علی ‘ خالد خٹک‘ صمد شاد‘ ذوالفقار قریشی ‘ زرداد بلبل ‘ ڈاکٹر لطیف خان ‘ آصف شہزاد‘ حسن علی شاہ ‘ محمد حنیف بلوچ ‘ حضرت گل ‘ فضل اکبر راہی عطاء اللہ چھوٹو‘ امتیاز احمد ‘پریس کلب صدرریاض احمد‘ جنرل سیکرٹری فہد شہزادہ‘کمیٹی چیئرمین ارشد عزیز ملک ‘ کلچرل کمیٹی کے ممبران احتشام الحق طورو‘ امجد علی خادم‘ امجدہادی یوسفزئی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ رشید ناز صرف خیبرپختونخوا یا پاکستان نہیں بلکہ بین الاقوامی فنکار تھے جنہوں نے ہر جگہ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے فن کی وجہ سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ تقریب میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ عموماً نامور فنکاروں کی ان کی وفات کے بعد ہی یاد کیا جاتا ہے چاہئے تو یہ کہ زندگی میں بھی ان کی پذیرائی کی جائے خاص طور پر حکومتی سطح پر فنکاروں کی ناقدری افسوسناک امر ہے۔ تقریب میں صوبے میں پروڈکشن ناپید ہونے اور فنکاروں کیلئے کام نہ ہونے پر بھی بات ہوئی اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ فن اور فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائےصرف زبانی جمع خرچ سے کام نہ چلائے
پشاور سے مزید