• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور مقدم قتل کیس، زیادتی بھی کی گئی، آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)نور مقدم قتل کیس، زیادتی بھی کی گئی، آئی جی اسلام آباد کو بریفنگ،آئی جی کی کیس کی سماعت کے متعلق پیداہونےوالے بیشتر ابہام اور اعتراضات کو دور کرنے کی ہدایت.

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت نور مقدم کیس کا جائزہ اجلاس ہوا ، اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، چیف پراسیکیوٹر، ایس ایس پی و ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی لیگل اور کیس کے تفتیشی افسر نے شرکت کی.

اجلاس میں کیس کے حوالے سے زیر گردش خبریں اور اعتراضات زیر غور آئے،آئی جی کو کیس کی سماعت کے متعلق بریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ دوران جرح تفتیشی افسر سے جو سوالات کئے گئے.

اس کیلئے ضروری تھا کہ انکے جوابات ہاں یا نہ میں ہوں، بہت مختصر ہوں اور تفصیلات میں جانے سے گریز کیا جائے، یہ بات بھی ضروری ہے کہ تمام جوابات کیس کے حقائق سے مطابقت رکھتے ہوں، اگرچہ یہ کیس زیر سماعت عدالت ہے لیکن کیس کی تمام کارروائی سے متعلق میڈیا میں بیشتر ابہام اور اعتراضات پیدا ہو گئے ہیں ان سب کو دور کرنا نہایت ضروری ہے .

وقوعہ کے بعد ملزم نے کافی شہادتیں ضائع کرنے کی کوشش کی لیکن اعلیٰ پولیس افسران کی زیر نگرانی تمام تر دستیاب شواہد کو نیشنل فارنزک سائنس ایجنسی کے ماہرین نے ٹیکنیکل اور سائنسی طریقے سے اکٹھا کیا اور پارسل بنوائے تاکہ کوئی شہادت ضائع نہ ہو .

پی ایف ایس اےرپورٹ تصدیق کرتی ہے کہ مقتولہ کو قتل کرنے سے پہلے اس کیساتھ زیادتی کی گئی تھی، مقتولہ نے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی،ملزم کا ڈی این اے اسکی جلد کی صورت میں مقتولہ کے ناخنوں میں پایا گیا جو بطور شہادت قبضے میں لیا گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید