• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرے، اتحادیوں کو اپوزیشن کی طرف نہ دھکیلے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت ٹھنڈے دماغ سے فیصلے کرے، اتحادیوں کو اپوزیشن کی طرف نہ دھکیلے، حکومت میں رہتے اپوزیشن جیسے بیانات دینے سے حکومت کی سیاسی پوزیشن کمزور ہونے کیساتھ انتظامی مشینری کا مورال بھی ڈاؤن ہو تا ہے۔ ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف ہمیشہ یہی حکمت عملی ہوتی ہے کہ ہر چھوٹے بڑے مسئلے پر حکومت کو زچ کرے تاکہ حکومت اشتعال میں آ کر غلط فیصلے کر کے اپنا نقصان کرے جبکہ حکومت کی سلامتی اور بھلائی اسی میں مضمر ہوتی ہے کہ وہ اپوزیشن کے جال میں نہ آئے اور ٹھنڈے دل و دماغ سے اپنے فیصلے کرے۔ ایک دوسرے پر الزام ترشی ترک کر کے ملکی مفاد میں معیشت کی بحالی کیلئے ملکر آگے بڑھنا ہو گا تاکہ پاکستان کے ترقی کے سفر کو آسان بنایا جائے۔حکومت میں رہتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں جیسے بیانات دینے سے نہ صرف حکومت کی اپنی سیاسی پوزیشن کمزور ہوتی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید