• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیاز اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان قبول نہیں،سراج الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان نے کرپشن میں 16درجے ترقی کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا درست ثابت ہو گیا کہ وہ ملک کے لئے خطرناک ہیں۔ جو کام حکومتوں نے 74سال میں نہیں کیا، پی ٹی آئی نے ساڑھے تین برسوں میں کر دکھایا۔ مافیاز اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان قبول نہیں،ملکی قرضہ 31ہزار ارب سے 50ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ مافیاز نے عوام کی جیبوں سے 1880ارب نکلوالئے۔ ملک میں اس وقت بھی 28کے قریب نصاب رائج ہیں، تعلیمی مسائل کے حل کے لیے طلبہ یونین کی بحالی ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام ایکسپوسینٹر میں ”اسٹوڈنٹس ایجوکیشن ایکسپو“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید