• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوباڑو شہر بڑی دہشت گردی سے بچ گیا، 2 دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

اوباڑو (نامہ نگار) اوباڑو شہر بڑی دہشتگردی سے بچ گیا ،اوباڑو پولیس کی کامیاب کارروائی، دو دہشت گرد مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ لانگھو روڈ پر پولیس پارٹی ناکہ بندی پر معمور تھی کہ دو نامعلوم مشتبہ ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل سواروں کو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارا کیا تو رکنے کے بجائے انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور گلیوں کی طرف بھاگ گئے، پولیس اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، دہشت گردوں نے گولیاں ختم ہونے پر پولیس اہلکاروں پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، ایک ہینڈ گرنیڈ نشانے پر نہیں لگا،دوسرا پولیس اہلکاروں کے پیچھے جا گرا۔

اہم خبریں سے مزید