• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسوں میں اضافہ سے معیشت متاثر ہوگی، حکومت فیصلہ واپس لے،جی ایس ایم اے

اسلام آباد(ساجدچوہدری)موبائل انڈسٹری کی عالمی تنظیم جی ایس ایم اے نے منی بجٹ میں ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹٰیکس میں اضافے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسوں میں اضافہ سے پاکستانی معیشت شدید متاثر ہوگی جبکہ غریب طبقہ موبائل سروسز تک رسائی سے محروم ہوجائیگا، حکومت ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ پر نظر ثانی کرتےہوئے فیصلہ واپس لے ، وزیر خزانہ،وزیر آئی ٹی،چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین پی ٹی اے کے نام لکھے گئے مراسلہ میں کہاگیاہے کہ ٹیلی کام سروسز پر ٹیکسوں میں کئے گئے حالیہ اضافہ سے پاکستانی معیشت شدیدمتاثر ہوگی،ٹیلی کام سروسز پر ودہولڈنگ کی شرح 10سے 15فیصد کئے جانے سے غریب طبقہ کیلئے موبائل فون کی سروسزتک رسائی مشکل ہوجائیگی۔\

ملک بھر سے سے مزید