• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ای وی ایم تیار نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن ٹینڈر جاری کرے، شبلی فراز

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا ہے کہ وزارت ای وی ایم تیار نہیں کر سکتی ، الیکشن کمیشن ٹینڈر جاری کرے، قانون بن چکا ہے کہ 2023 کے عام انتخاب ایم وی ایم پر ہونگے، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کی ذمہ داری نبھائے، کس قسم کی مشینیں چاہئیں یہ الیکشن کمیشن کا آئینی و قانونی حق ہے، قانون بن چکا ہے کہ2023کے عام انتخاب ایم وی ایم پر ہونگے، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت کا مقصد کوئی خاص مشین نہیں، وزات سائنس مشینیں تیار نہیں کر سکتی۔

اہم خبریں سے مزید