• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا میڈیکل یونیورسٹی، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

راولپنڈی، (خصوصی نمائندہ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی طالب علموں کو عالمی ریسرچ اور طبی رحجان سے آگاہ رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ بعد ازاں رات گئے انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور شعبہ ایمرجنسی میں غیر حاضری پر سینئر رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ریاض کو معطل کر دیا۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ صحت کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد سے مزید