کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) لاہور میں دس فروری سے پی ایس ایل میچوں کے دوسرے مر حلے کے آغاز اور سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ کے لئے جاری قومی سینئر ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ آٹھ فروری تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑی 12 سے 20 فروری تک گوجرانوالہ میں آل پاکستان کمشنرگولڈ کپ میں ایکشن میں ہوں گے ۔ پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی اور جونیئر اور سنیئر ٹیموں کی انتظامیہ کو کھلاڑیوں کی کار کردگی پر نگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔