میلبورن (جنگ نیوز )20 گرینڈ سلم ٹائٹلز کے چیمپئن رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے مینز سنگلز سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد حریف اطالوی کھلاڑی میٹیو بیریٹینی کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کا سامنا روس کے ڈینیل میدویدیف سے اتوار کوہوگا۔ میدویدیف نے یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس سٹسپاس کو زیر کیا۔ دریں اثنا خواتین سنگلز ٹائٹل کیلیے ہفتے کو میزبان ملک کی عالمی نمبر ایک ایشلے بارٹی اور امریکا کی ڈینیلی کولنز آمنے سامنے ہونگی۔