ملتان(نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 43کے مقابلہ میں 42ووٹ سے پاس ہوا۔
پی ٹی آئی اور اتحادی سینیٹرز کا بل پاس کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،خاص طور پر اپوزیشن لیڈر سینٹ یوسف رضا گیلانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو اسپورٹ کرنا تھا۔