• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر شب خون مارا، یوسف رضا گیلانی

ملتان(نمائندہ جنگ)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہےکہ حکومت نے میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر شب خون مارا ،حکومت کا یہ کہنا کہ اپوزیشن کیساتھ ملکر کارروائی کی، سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے،حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ نور ربانی کھر کی قل خوانی میں شرکت کر رہے ہیں، آدھی رات کو اجلاس طلب کرلیاجبکہ وہ کوٹ ادو میں تھے اور کسی بھی طرح صبح 10 بجے تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے تھے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضلا گیلانی نے کہا کہ انہیں اپنے دیرینہ ساتھی، پیپلزپارٹی کے2 ایم این ایز کے والد کی قل خوانی میں شرکت کرنی تھی سوگواروں کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھا کر آدھی رات کو جان بوجھ کر خفیہ اجلاس کا شیڈول بنانا حکومت کی بہت چھوٹی حرکت ہے، یہ ہماری ثقافت، سیاست اور شائستگی کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ان کی پیپلزپارٹی اور جمہوری سیاست کے ساتھ وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور انشا اللہ اس منتخب حکومت کی مذموم اور گھٹیا کوششوں کے باوجود اٹل رہے گی۔حکومت کا یہ کہنا کہ اپوزیشن کے ساتھ ملکر یہ کارروائی کی گئی ہے سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شب خون مارا ہے۔

اہم خبریں سے مزید