چمن(نورزمان اچکزئی)قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے یکم فروری کودو روزہ دورہ چمن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر مولانا صاحب کا دورہ منسوخ کرانےکیلئے کمشنر کوئٹہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، گزشتہ روز بھی ایک لیویز اہلکار کو قتل کیا گیا ، ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی ، مزید حملوں کا خطرہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) جمعہ دادخان مندوخیل نے جمعہ کی شام کو جامعہ علامہ عبدالغنی کا دورہ بھی کیا مگر منتظمین نے کانفرنس کی ہرممکن سیکیورٹی انتظامات اور انعقاد کا فیصلہ کیا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان 11 سال بعد یکم فروری سےچمن کے دورے کے موقع پر علماء کنونشن اور طلباء کے جلسہ دستاربندی سےخطاب کریں گے۔
اس سلسلے میں چمن کی ضلعی انتظامیہ نےمولانا فضل الرحمان کےدورہ سے متعلق سیکیورٹی خدشات کا اظہارکرتے ہوئے مولانا کو چمن میں جلسوں سے خطاب کیلیے سیکیورٹی کلئیرنس سے معذرت کی ہے ۔