• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام عوام کے حق میں بہتر ہو گا ،گورنر پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مقامی تاجر چوہدری بائو شفیق کی جانب سے دیے گئے ظہرانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ترقی کی راہ پر گامزن ہے موجودہ حکومت ملتان میں بھرپور ترقیاتی کام کر رہی ہے مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری سنائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کے ریلیف کا وقت آگیا ہے مہنگائی کے حوالے سے عوام نے تین سال تک قربانی دی ہے کوروناوائرس اور کچھ اپنی اپوزیشن اور کچھ بیرونی قوتوں کی وجہ سے ہوئی جو پاکستان کو ترقی کرنا نہیں دیکھنا چاہتی۔ آنے والے وقت میں قوم کو احساس ہو گا کہ ہماری پارٹی نے کچھ غلط نہیں کیا۔ صدارتی نظام سے عوام کے حق میں بہتر ہو گا۔ ظہرانے میں چوہدری رفیق، چوہدری دانش،چوہدری عباس سنگھیڑا،چوہدری حبیب سنگھیڑا،ملک مدثر،ملک شفیق،سراروقاص،سہیل احمد، چوہدری محمدسلیمان شفیق،ذوالقرنین ارشد، رانا اجمل،راجہ عمر،زبیر احمد،اعجاز،کمال سہو و دیگر معززین نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید