کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشنے رواں سال مئی میں ایشین ہاکی کپ کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ایشیائی ہاکی حکام کورونا کی وجہ سے میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کرسکے ہیں، ابتداء میں سنگا پور اور جاپان نے ان مقابلوں کی میزبانی کی آفر کی تھی تاہم کووڈ کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے صورت حال واضح ہوگی ،ایشین فیڈریشن نے ایشیا کپ کو اپریل کے بجائے مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔