• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد بلاک کرنے کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا جبکہ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو اسی وقت بلاک کیا جائے۔ 

چیف جسٹس قیصررشید خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سارہ علی خان ایڈووکیٹ وغیرہ کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ ٹک ٹاک ایپ کی وجہ سے نہ صرف معاشرے میں فحاشی اور منفی رحجانات بڑھ رہے ہیں بلکہ اس سے نوجوان نسل پربھی برااثرپڑرہا ہے لہذا عدالت سے اسے بند کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ اب تک 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزارسے زائد غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹا ئی گئی ہیں جبکہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکائونٹس بلاک کر دیئے گئے تاہم عدالت نے قراردیا کہ متعلقہ حکام کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔

ہمارے نوٹس میں لایا گیا کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کےخلاف کارروائی ہوتی ہے لیکن ان کو سزا نہیں ملتی جسکی وجہ سے وہ دوبارہ خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید