• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور بلاول بونے، پہلے میئر کا الیکشن لڑیں، فواد چوہدری

جہلم ( خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بونے، اتنا قد نہیں کہ وہ قومی لیڈر بن سکیں، انہیں مشورہ ہے کہ وہ پہلے میئر کا الیکشن لڑیں پھر قومی سیاست میں آنے کا سوچیں۔

سیاسی نومولود اپنی سینئر قیادت کے لئے پوزیشنز خالی کریں، سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست کے بعد ثابت ہو گیا کہ یہ تمام جماعتیں مل کر بھی عمران خان کے آگے ڈھیر ہیں۔

نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا، ہمیں لٹی پٹی معیشت ورثہ میں ملی، ہم نے معیشت کی دوبارہ بنیاد رکھی، آج 100 بڑی کمپنیوں کا منافع 929 ارب روپے ہے۔

زراعت سمیت صنعتیں اپنے پائوں پر کھڑی ہیں، بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے گہری سازش ہے، ہمارے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید