• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز، کوئٹہ میں انعقاد سے متعلق فیصلہ مارچ میں ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کے کوئٹہ میں انعقاد کے بارے میں فیصلہ مارچ کے وسط میں ہوگا۔ اتوار کو پاکستان اولمپکس کمیٹی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گہا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں میں پی او اے کی کمیٹی کوئٹہ کا دورہ کرے گی جس میں وہ وہاں انتظامات، سہولتوں اور سیکیورٹی کا جائزہ لے گی ،رپورٹ کی روشنی میں گیمز کے انعقاد کا فیصلہ ہوگا،پی او اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیمز کے انعقاد میں تاخیر پر ا ور چوئل جلاس میں بعض شرکاء نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کوئٹہ سے منتقل کرنے کی بھی تجویز دی۔

اسپورٹس سے مزید