مری (آئی این پی، نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کے باعث ملکی سالمیت خطرے میں ہے، حکومت میں کرپشن کا بازار گرم، کوئی بھی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا، غلط فیصلوں کا ازالہ پوری قوم کو کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ سانحہ مری حکومتی اور انتظامیہ کی نااہلی ہے وزیراعلیٰ پنجاب اورانکے وزراء اس واقعہ کے اصل ذمہ دار ہیں جنہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے ،23 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں لیکن حکومت کی طرف سے کسی نے بھی اس پرافسوس تک نہیں کیا، مری میں کرفیولگاکر بندکردیاگیا اس میں مقامی لوگوں کاکیاقصور ہے۔